اگر کوئی A/S کہے تو اس کے جواب میں وعلیکم السلام کہنا واجب نہیں ؛
اگر کوئی A/S کہے تو اس کے جواب میں وعلیکم السلام کہنا واجب نہیں ؛🔹*
السلام علیکم ۔کی جگہ As
وعلیکم السلام ۔کی جگہ wa
لکھنا کیسا ہے؟؟؟؟
اگر درست نہیں تو کیوں؟؟
*سائل - زید حامدی*
◆ـــــــــــــــــ▪⛴▪ــــــــــــــــــ◆
*✍الجواب بعون الملک الوہاب؛*
*صورت مستفسرہ میں السلام علیکم کے بجائے A/S اور وعلیکم السلام کے بجائے W/S کہنے سے نہ سلام کرنے کا ثواب و فضائل ملے گا اور نہ ہی ایسے جواب دینے سے جواب سلام کا وجوب سر سے اترے گا کیونکہ فقہاء کرام فرماتے ہیں :*
*سلام کی میم کو ساکن کہا یعنی سلام علیکم، جیسا کہ اکثر جاہل اسی طرح کہتے ہیں یا سلام علیکم میم کے پیش کے ساتھ کہا، ان دونوں صورتوں میں جواب واجب نہیں کہ یہ مسنون سلام نہیں۔*
*📚(بہار شریعت جلد سوم ،حصہ ١٦،سلام کا بیان )*
*لہٰذا ثابت ہو گیا کہ اگر کوئی A/S کہے تو اس کے جواب میں وعلیکم السلام کہنا واجب نہیں اور ایسے ہی اگر کوئی السلام علیکم کہے تو اس کے جواب میں W/S کہنا جائز نہیں اور اس انداز میں جس نے بھی جواب دیا گویا اس نے ایک واجب کو ترک کیا کیونکہ جیسے تقریری سلام کا جواب دینا واجب ہے ویسے ہی تحریری سلام کا جواب دینا بھی واجب ایسے لوگوں پر لازم ہے کہ توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اس انداز میں سلام و جواب دینے سے گریز کریں -*
*؛هذا ما ظهر لي و الله أعلم بالصواب؛*
◆ـــــــــــــــــ▪⛴▪ــــــــــــــــــ◆
*✍🏻کـــتــبــہ؛*
*حــضرت عـلامـہ و مـولانا محمد امتیاز حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی لکھنؤ یوپی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment