بسم اللہ کے متعلق کچھ سوالات کے جوابات

بسم اللہ کے متعلق کچھ سوالات کے جوابات ــ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ بسملہ پڑھنا

(1) کب فرض اور

(2)کب سنت اور

(3) کب مستحب اور

(4)کب کفر اور

(5)کب حرام

تمام مفتیان اکرام توجہ فرمائیں اور با حوالہ جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا  

🌹سائل🌹نظام اختری

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ*
*✍الجواب بعون الملك الوھاب*

*(1) جانور ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا فرض ہے اگرچہ پوری پڑھنا فرض نہیں" جیسا کہ طحطاوی علی المراقی الفلاح صفحہ 2 میں ہے امام الاتیان بالبسملة فتارة یکون فرضا کما عند الذ بح وان کا ن لایشتر ط ھذا اللفظ بتما مه بل لایسن وانما المنقول با سم اللہ اللہ اکبر"*

(2) بیرون نماز کسی سورت کے شروع سے تلاوت کی ابتداء کے وقت وضو کے شروع میں نماز کی ہر رکعت کے اول میں اور ہر اہم کام جیسے کھانے پینے اور ہمبستری وغیرہ کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا سنت ہے"جیسا کہ طحطاوی علی المراقی صفحہ 3 پر ہے" تارة یکون سنة کمافی الوضوء واول کل امر ذی بال ومنه الا کل والجماع ونحوھما"

*(3) خارج نماز درمیان سورت سے تلاوت کی ابتداء کے وقت بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے" بہارشریعت حصہ سوم ص101 میں ہے اور سورہ توبہ کے درمیان سے پڑھتے وقت بھی یہی حکم ہے ــ*

(4) شراب پینے زنا کرنے چوری کرنے جوا کھیلنے کے وقت بسم اللہ پڑھنا کفر ہے یعنی جب کہ حرام قطعی کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کو حلال سمجھے ــ

*🏷بہار شریعت حصہ نہم صفحہ 172 اور فتاوی عالم گیری جلد دوم صفحہ 245 میں ہے الا تفاق علی انه ان ممسك القدح وقال بسم اللہ وشربه یصیر کافر اوھکذاان بسمل وقت مباشرة الزنا اوحال لعب القمار فانه یصیر کافرا کذا فی الفصول العمادیه"*

(5) حرام قطعی کرنے اور چوری وغیرہ کا ناجائز مال استمال کرنے کے وقت بسم اللہ پڑھنا حرام ہے جبکہ پڑھنے کو حلال نہ سمجھے اسی طرح حائضہ عورت سے ہمبستری کرتے وقت بھی پڑھناحرام ہے اور وہ شخص جس پر غسل فرض ہے اسے تلاوت کی نیت سے بسم اللہ پڑھنا حرام ہے البتہ اسے ذکر ودعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے" طحطاوی علی المراقی صفحہ 3 میں ہے تارة یکون الاتیان بھا حراما کما عندالزنا ووطی الحائض وشرب الخمر واکل مغصوب اومسروق قبل الاستحلال واداء الضمان والصحیح انه ان استحل ذلك عند فعل المعصیة کفر وا لالا"

*( عجائب الفقہ فقہی پہیلیاں صفحہ 56/55 کتب خانه امجدیه دھلی )*

*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*
ـــــــــــــــــ
*✍ازقـــلم حضرت مولانا محمد*
*اختر رضا قادری رضوی صاحب*
*نیپال گنجـوی ناظم اعلی مدرسہ*
*فیض العلوم خطیب وامام نیپالی*
*سنی جامع مسجد سرکھیت نیپال*
📲+9779815598240

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ