نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا کیسا؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا کیسا؟
*نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد آمین بولنا کیسا ہے کو حضرات جواب عنایت فرمائیں*
*🌹سائل محمد رحمت علی قادری🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب بعون الوہاب :*
*صورت مسئولہ کے متعلق حدیث پاک میں ہے کہ آمین آہستہ کہے جیسا کہ حدیث پاک ہے*
*📄عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ اذا امن الامام فامنوا فانہ من وافق تامینہ تامین الملائکہ غفرلہ ما تقدم من ذنبہ متفق علیہ*
*وفی روایۃ قال الامام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین فانہ من وافق قولہ قول الملائکہ غفرلہ ما تقدم من ذنبہ ھذا لفظ البخاری ولمسلم نحوہ*
*🧩مفہوم حدیث یہ ہے کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو اس لئے کہ جسکی آمین فرشتوں کی آمین کی طرح ہوگی تو اسکے پچھلے گناہ* *معاف کردئیے جائیں گے*
*📄بخاری ومسلم اور ایک روایت میں ہے کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو آمین کہو اس لئے کہ جسکا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کے مطابق ہوگا اسکے پچھلے گناہ معاف کردئیے جائیں گے*
*اس حدیث سے دو بات معلوم ہوئی*
*اول یہ کہ مقتدی امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھے کیونکہ اگر مقتدی کو سورہ فاتحہ پڑھنے کا حکم ہوتا تو حضور یہ نہ فرماتے کہ جب امام غیر المغضوب کہے بلکہ یوں فرماتے کہ جب تم ولا الضالین کہو تو آمین کہو معلوم ہوا کہ مقتدی صرف آمین کہے گا ولا الضالین امام کہے گا*
*دوسری بات یہ ہے کہ آمین آہستہ کہنا چاہیے کیونکہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں اور ہم لوگ ان کی آمین کہنے کی آواز نہیں سنتے ہیں لہذا ہمیں بھی آہستہ کہنا ہے کیونکہ بلند آواز سے کہنا فرشتوں کی مخالفت ہے*
*📕کنز الدقائق اور بحر الرائق جلد اول صفحہ۳۱۳ میں ہے*
*امن الامام والماموم سرا :*
*یعنی امام اور مقتدی آمین آہستہ کہے*
*📗بحر الرائق کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ جلد اول صفحہ ۵۴۷*
*📚کنز الدقائق کتاب الصلاۃ صفحہ ۲۵ :*
*اور درمختار میں ہے امن الامام سرا کماموم ومنفرد*
*یعنی امام آہستہ آمین کہے جیسے کہ مقتدی ومنفرد*
*📚درمختار کتاب الصلاۃ مطلب قراۃ البسملۃ بین الفاتحہ جلد دوم صفحہ ۲۳۸/۲۳۹*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍🏻از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*🗓 ۲۷ جنوری بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطه 918051028089+
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment