مباشرت فاحشہ ناقض وضو ہے
مباشرت فاحشہ ناقض وضو ہے
السلام علیکم ورحمة اللہ ۔۔۔
بعد سلام آپ کی بارگاہ میں ایک
سوال عرض ہے ۔۔۔
اگر مرد اور عورت اپنی شرمگاہوں کو آپس میں مس کریں ۔۔۔
یعنی مرد اپنے ذکر کو عورت کی شرم گاہ سے بار بار مس کرے تو کیا اس حالت میں دونوں پر غسل واجب ہوگا یا نہیں ۔۔۔
جواب حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں ۔۔۔حضرت میرے سوال کا مقصد یہ ہے کی کوئ مرد اپنی عورت کے ساتھ مزہ لینے کے لیے اپنے زکرکو بار بار عورت کی شرم گاہ سےرگڑ رہا ہے مگر زکر کی ٹوی کو اندر داخل نہیں کر رہا ہے۔۔۔
صرف باہر ہی شرم گاہ سے رگڑ رہا ہے تو اسکے بارے میں کیا حکم ہے۔۔۔۔
*🌹سائل محمد راشد رضا🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون ملک الوھاب :*
صورت مسؤلہ میں مرد مزہ لینے کے لیے اپنا زکر عورت کی شرمگاہ سے بار بار رگڑ رہا ہو اورتندی اندر داخل بھی نہ کیا ہو اور منی خارج بھی نہ ہوا ہو تو اسے غسل واجب نہیں ہے صرف ناقاقض وضو ہے
📑درمختار مع ردالمحتار میں ہے :
*" ومباشرة فاحشة بتماس الفرجين ولو بين المرأتين والرجلين مع الانتشار هذا في حق نقض وضوئه لاوضوئها*
🔖 ترجمہ مباشرت فاحشہ دو فرج ملنے سے اگرچہ دو عورتوں کے درمیان ہو اور دو مردوں کے درمیان ہو انتشار کے ساتھ یہ وضو کے توڑنے کے حق میں ہے اس کا وضو نہیں رہتا ہے
*(📗ج1 کتاب الطھارۃ صفحہ 277)*
📃بحرالرائق میں ہے
*' و مباشرة فاحشة يعني أن من النواقص الحكميةولانه قد وقع في كثير من عبارات علمائنا ان المباشرة الفاحشة تنقض الوضوء*
*(📙مخلصا ج1 کتاب الطھارۃ صفحہ 81)*
📑فتاوی ہندیہ میں ہے
*ومنها المباشرة الفاحشة إذا باشر امرأته مباشرة فاحشة بتجرد وانتشار ملاقاة الفرج بالفرج ففيه الوضوء في قول أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله تعالى استحسانا.*
💫 ترجمہ ان میں سے مباشرت فاحشہ جب کھلی ہوئی مباشرت کر لے عورت کے ساتھ اس طرح کہ ننگا ہو اور شہوت سے انتشار ہو اور دونوں کی شرمگاہ مل جائیں تو شیخین کے نزدیک استحسانا وضو ٹوٹ جائے گا
*(📕ج1 الفصل الخامس فی نواقض الوضوء صفحہ 13)*
📘بہار شریعت میں ہے
مباشرت فاحشہ یعنی مرد اپنے آلہ کو تندی کی حالت میں عورت کی شرمگاہ یا کسی مرد کی شرمگاہ سے ملائے یا عورت عورت باہم ملائیں بشرطیکہ کوئی شے حائل نہ ہو ناقض وضو ہے
*(📚 حصہ 2 وضو کا بیان صفحہ 309) فقط۔*
*🌹واللہ اعلم سبحانہ وتعالی🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻کــتــبــہ*
*حضرت علامہ و مولانا محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سونا پور اتر دیناجپور بنگال*
*🗓 ۱۰ اپریل بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment