رمضان المبارک میں ختنہ کرنا کیسا
رمضان المبارک میں ختنہ کرنا کیسا
اسلام علیکم ورحمةاللہ وبرکة علماءکرام سے میرا ایک سوال ہے کہ رمضان شریف میں بچے کا ختنہ کرنا کیسا ہے مع قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عینایت فرمایں عین کرم نوازش ہو گی برائے مہربانی جلد از جلد
*🌹سائل حافظ معراج احمد صدیقی الہ آباد (پریاگ راج) یوپی🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مسئولہ میں شرع میں کسی چیز کا منع نہ ہونا ہی اس کے جائز ہو نے کی دلیل ہے -
*📕جیساکہ :" فتاوی قاضی خاں کتاب الخطر والاباحتہ جلد ۴ صفحہ ۷۷۴ " پر ہے کہ:*
*🧬" الاصل فی الاشیاء الاباحتہ "*
💫یعنی، " تمام چیزوں کی اصل یہ ہے کہ وہ مباح ہے، جائز ہے، حلال ہے جب تک شرع شریف سے اس کی ممانعت ثابت نہ ہو جائے یعنی منع کرنے سے وہ چیز یا وہ کام ناجائز ہوگا جب شریعت سے اس کی حرمت اور ناجائز ہونا ثابت ہو -"
اور ماہ رمضان المبارک میں ختنہ کرنے کی ممانعت شرع سے ثابت نہیں
*🍭لہذا...!!! یہی اس کے جائز ہونے کی دلیل ہے -*
🔸پھر ماہ رمضان خیر و برکت اور عظمت والا مہینہ ہے اور ختنہ بھی سنت ہے تو اس مہینہ میں ختنہ کرنا بھی مبارک ہی مبارک ہے -
*🌹 واللہ اعلم ...!!!🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
*کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر*
*🗓 ۱۶ بروز منگل ۲۰۱۹عیسوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment