عورتوں کو ایام مخصوصہ میں نماز معاف ہے اور روزے کی قضاء ہے
عورتوں کو ایام مخصوصہ میں نماز معاف ہے اور روزے کی قضاء ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ
عورتوں کو جو ماہواری ناپاکی ہوتی ہے قدرتی طور پر اس ایام میں جو اس کے نماز اور روزے جو چھوٹتی ہیں تو کیا ان چھوٹے ہوئے نماز اور روزے کی قضاء کرنی پڑے گی
*🌹سائل عرفان احمد نظامی سات بنگلہ اندھری ویسٹ ممبئ🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب :*
ایامِ مخصوصہ یعنی حیض و نفاس کے دنوں میں عورت کو نمازیں معاف ہیں، وہ قضا ادا نہیں کرے گی۔
📑حدیث مبارکہ میں ہے:
*" لَا تَقْضِی الْحَآئِضُ الصَّلٰوة، وَقَالَ جَابِرُ بنُ عبد ﷲِ وَ اَبُوسَعِيدٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی الله عليه وآله وسلم : تَدَعُ الصَّلٰوة. :*
*📕بخاری، شریف، کتاب الحيض، باب لا تقضی الحائض الصلاة، جلد 1 : صفحہ 122*
🎗’’حائضہ عورت نماز کی قضا نہ کرے، حضرت جابر بن عبد ﷲ اور حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہما نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ حائضہ عورت نماز چھوڑ دے (اور روزوں کی قضاء کرے
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
حیض و نفاس کے ایام میں نمازیں معاف ہیں انکی قضاء بھی نہیں اور روزوں کی قضاء اور دنوں میں رکھنا فرض ہے
*📙درمختار کتاب الطھارۃ باب الحیض جلد اول صفحہ ۵۳۲*
*📗بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۲۳۲*
🍭اور حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی تحریر فرماتے ہیں کہ
خیال رہیں کہ حیض و نفاس میں نمازیں بالکل معاف ہیں اور روزوں کی ادا معاف قضاء واجب اس سے معلوم ہوا کہ عبادت کی زیادتی کمی دین کے کمال و نقصان کا ذریعہ ہے خیال رہیں کہ مسافر اور مریض نماز و روزہ کے اہل ہیں اور حائضہ و نفساء ان کی اہل ہی نہیں وہ دونوں ناقص نہیں
*📕مراۃ المناجیح جلد اول صفحہ ۱۷ :*
📑اور شرحِ وقایہ میں ہے کہ
*فقال یمنع الصلوٰۃ والصوم یقضی ھو لا ھی ای یقضی الصوم لا الصلوٰۃ :*
🧬یعنی مصنف علیہ الرحمۃ حیض کے احکام بیان فرماتے ہوۓ تحریر فرماتے ہیں کہ حیض نماز روزے کو منع کرتا ہے ایسی صورت میں روزے کی قضاء ہے نماز کی نہیں
*📚شرح وقایہ جلد اول باب الحیض :*
*🌹واللہ اعلم باالصواب🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*🗓 ۷ اپریل بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطه* https://wa.me/+918051028089
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی! کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی بہار الھند
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment