میت پر غسل فرض ہونے کی علت کیاہے

*میت پر غسل فرض ہونے کی علت کیاہے؟*
کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ میت پر غسل کیا ؟
2 میت پر اگر غسل فرض ہے تو فرض ہونے کی علت کیاہے مدلل جواب عنایت فرمائیں.
ا______ _________
*الشروع فی الجواب بعون الملک الوہاب؛*
صورت مسئولہ میں مسلمان میت کو غسل دینا واجب ہے اور اس کا ثبوت نص سے ہے،، المسلم علی المسلم ست حقوق وذکر من جملتھا ان یغسلہ بعد موتہ،،
*(اور بدائع الصنائع جلد 1ص 299میں ہے،، )*
*فهو واجب على سبيل الكفاية إذا قام به البعض سقط عن الباقين لحصول المقصود بالبعض كسائر الواجبات على سبيل الكفاية،)*
غسل میت کےسبب وجوب میں اگر چہ اختلاف ہے مگر اکثر مشائخ فرماتے ہیں کہ موت سبب غسل ہے جسم میں سے روح کے نکل جانے سے انسان کا بدن اسی طرح ناپاک ہوجاتا ہے جس طرح دوسرے بہتے ہوئے خون والے حیوانات کا بدن ناپاک ہوتا ہے.
*،، وعامة مشايخنا قالوا: إن بالموت يتنجس الميت لما فيه من الدم المسفوح كما يتنجس سائر الحيوانات التي لها دم سائل بالموت، ولهذا لو وقع في البئر يوجب تنجسه إلا أنه إذا غسل يحكم بطهارته كرامة له فكانت الكرامة عندهم في*
*ج1ص299. )*
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس کے اعضاء ڈھیلے پڑجانے اور عقل کے ماؤف ہوجانے کی بنا پر
کوئی نہ کوئی حدث لازماً لاحق ہوجاتا ہے اس لئے اسے غسل پر موقوف رکھا.
*(البدائع الصنائع ج1ص 930(اردو)*
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب*
ا_______________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہبنگال؛*
*مورخہ؛۱۴/۵/۱۴۴۰ھ*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ