لواطت کا حکم کیا ہے
لواطت کا حکم کیا ہے
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید نے اپنے لڑکے کے ساتھ بد فعلی کی اسکا شرعی حکم کیا ہے فقط والسلام :*
*🌹سائل محمد چاند علی نوری بھرائچ شریف🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب بعون الوہاب :-*
*لواطت یہ فعل نہایت ہی خبیث بلکہ زناء سے بھی بدتر ہے :*
*جیسا کہ حدیث سے ظاہر ہے جو کہ حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا*
*من وجدتموہ یعمل عمل قوم لوط فاقتلوا الفاعل والمفعول بہ :*
*یعنی جس شخص کو تم حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کا عمل کرتے ہوئے پاؤ تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کردو*
*📗ترمذی شریف کتاب الحدود باب ما جاء فی صد اللوطی جلد ۳ صفحہ ۱۳۷ :*
*📄اور ایک دوسری حدیث پاک مشکوۃ المصابیح کی ہے کہ*
*لواطت کرنے والے جسمانی طور پر بھی سزا کے مستحق ہے جیسا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے انہیں جلادیا حضرت ابوبکر صدیق نے ان پر دیوار گرادی اور حضور نے ایک روایت میں حکم دیا کہ انہیں قتل کردو :*
*زمانہ موجودہ میں لواطت کرنے والے اور کرانے والے کے متعلق حکم یہ ہے کہ مسلمان ان سے پورے طور قطع تعلق کریں اور اس خبیث فعل سے باز آنے کے لئے ان پر طاقت بھر سختی کرے کہ وہ اپنے اس گندے خلاف فطرت کام سے باز آجائیں اگر مسلمان غفلت سے کام لے کر خاموشی اختیار کریں تو گنہگار ہوں گے*
*📚انوار الحدیث صفحہ ۳۲۷ :*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*🗓۲۰ جنوری بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment