عورتوں کو قبرستان جانا کیسا

عورتوں کو قبرستان جانا کیسا

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
عورتوں کا قبرستان میں جانا کیسا ھے اگر جا سکتی ہیں تو کس نیت سے
برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں

*🌹سائل عبدالرحمن🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*📝الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب*
📑بحر الرائق میں ہے,
*الأصح ان الرخصة لهما :*
🔖(اصح یہ ہے کہ رخصت مردوں عورتوں دونوں کے لئے ثابت ہے) اسی میں ہے عورتوں کو جنازے میں نہ جانا چاہیے اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ان کے لئے اس سے ممانعت کی ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ اگر جائیں تو ثواب سے خالی گناہ سے بھاری ہو کر پلیٹیں گی, اتباع جنازہ کو فرض کفایہ ہے
جب اس کے لئے ان کا خروج ناجائز ہوا تو زیارت قبور کہ صرف مستحب ہے اس لئے کیسے جائز ہو سکتا ہے, پھر نفس زیارت قبر جس کے لئے عورت کا خروج نہ ہو اسکا جواز بھی عند التحقيق في نفسه ہے کہ جن مذکورہ سے مشروط (یعنی محارم کا ساتھ میں ہونا) انکا اجتماع نظر بعاوت زنان نادر ہے اور نادر پر حکم نہیں ہوتا, تو سبیل اسلم اس سے بھی روکنا ہے,
📄ردالمحتار و منحۃ الخالق میں ہے"
*ان كان ذلك لتجديد الحزن والبكاء والندب علي ماجرت به عادتهن فلا يجوز عليه حمل حديث لعن الله زائرات القبور و ان كان للاعتبار والترحم من غير بكاء والتبرك بزيارت قبور الصالحين فلا بأس اذا كن عجائز و يكره اذا كن شواب كحضور الجماعة في المسجد اھ زاد في رد المحتار وهو توفيق حسن اھ :و كتبت عليه اقول،*
اگر یہ زیارت غم تازہ کرنے اور رونے چلانے کے لئے ہو جیسا کہ عورتوں کی عادت ہے تو نہ جائز ہے اور اسی پر یہ حدیث محمول ہے" خدا کی لعنت ان عورتوں پر جو قبروں کی زیارت کو جائیں" اور اگر عبرت حاصل کرنے، روئے بغیر رحم کھانے اور قبور صالحین سے برکت حاصل کرنے کے لیے ہو تو جماعت مسجد کی حاضری کی طرح بوڑھیوں کے لئے حرج نہیں اور جوانوں کے لئے مکروہ ہے،اھ
📃ردالمحتار میں مزید اتنا اور ہے"
*کہ یہ عمدہ تطبیق ہے اھ" :*
اس پر میں نے(امام احمد رضا نے)  یہ حاشیہ لکھا ہے,اقول: معلوم ہے کہ فتویٰ اس پر ہے کہ جماعتوں کی حاضری عورتوں کے لئے مطلقا ممنوع ہے
اگرچہ بوڑھی عورت ہو اور اگرچہ رات کو نکلے، تو یہی حکم زیارۃ القبور میں بھی ہوگا بلکہ یہاں بدرجہ اولیٰ ہوگا (مختصراً)
*📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید ج (۹)ص (٥٦۴)*

*🌹واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻شـر ف قـلـم حضرت عـلامہ و مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والـنورانی گرام ملک پور کـٹیـہـار بہار*
*🗓 ۱۹ مارچ بروز منگل ۲۰۱۹ عیسوی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ