تلاوت قرآن کا اجتماعی اہتمام کریں مسلمان !!
*🌹تلاوت قرآن کا اجتماعی اہتمام کریں مسلمان !!🌹*
*ناروے میں ہوئے توہین قرآن کے جواب میں تحریک فروغ اسلام کا جوابی اقدام*
ناروے میں ایک اسلام دشمن کے ذریعے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک کوشش کی تحریک فروغ اسلام سخت مذمت کرتی ہے. یہ واقعہ مہذب دنیا میں کسی طور قابل قبول نہیں ہے. پچھلے کچھ وقت سے مغربی دنیا میں لگاتار اسلاموفوبیا کے واقعات بڑھ رہے ہیں. کچھ وقت پہلے نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والا حملہ بھی اسلام دشمنی کے تحت ہوا تھا. مگر افسوس! مسلمانوں کی جانب سے کانٹا بھی چبھ جانے پر آسمان سر پر اٹھانے والے نام نہاد مفکرین اسلام دشمنی کے ان کھلے مظاہروں پر انتہائی بے شرمی سے خاموشی کی چادر اوڑھ لیتے ہیں.
*اس موقع پر تحریک فروغ اسلام، جملہ برادران اسلام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جابجا قران کی اجتماعی تلاوت کا اہتمام کریں اور دنیا کو بتادیں کہ تم جتنا قرآن کی مخالفت کروگے اتنا ہی قرآن کی صدائیں دنیا بھر میں گونجے گیں.*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment