کیا ہندو کی کتابوں میں نبی کا ذکر آیا ہے ؟

کیا ہندو کی کتابوں میں نبی کا ذکر آیا ہے ؟ ــ🌹*

کچھ لوگ وید سے نبی کی پیشینگوئی کا حوالہ دیتے ہِیں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا غیر مسلموں(ہندو) کی کتابوں میں نبی کا ذکر آیا ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں

🌹سائل🌹محمد نظر عالم رضوی گنیاری

*✍الجواب بعون الملک الوھاب الھم ہدایتہ الحق والصواب" صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ وید اور پران میں ہمارے پیارے نبی ، باعث تخلیق کائنات ، فخر موجودات ،سرور کائنات ، حضرت  احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کے بارے میں سنتوں کی بانیاں موجود ہیں - انھیں میں کچھ لوگوں کی بانیاں تحریر کرتا ہوں ملاحظہ فرمائیں۔۔‌!!!*

🏷اٹھارہ پرانوں میں سے ایک پران ہے جس میں  وید ویاس جی نے اس گفتگو کو جو کاک بھشنڈ جی نے گرڑ جی سے بہ زبان سنسکرت کی تھی ، نقل کیا ہے اور تلسی داس جی نے ہندی میں اس کا ترجمہ کیا ہے -

*🗞اس کے بارہویں اسکند ، چھٹے کانڈ میں ہے کہ"*

*١- یہاں ناپکچھ بات کچھ راکھوں وید پران سنت مت بھاکھوں-" یعنی ، اس موقع پر میں کسی کی طرف داری قطعی نہیں  کروں گا ، وید پران کا اور ان سنتوں کا جو دھرم ہے وہی بیان کروں گا -*

*٢- برس سہس دس سندرم ہوئی تہہ کے بعد نہ پاوے کوئی -"یعنی ،  دس ہزار سال تک نبوت عام رہے گی اس کے بعد کوئی نہ پائے گا ( مگر وہ جس کے لئے بھوشوانی ( پیشین گوئیاں کی جارہی ہیں ــ*

*٣-" دیش عرب بھرک لتا سوہائی*
*سو تھل بھوم گت سنو گھگھرائی -"*
*یعنی ، ملک عرب جس گتا بھرک ستارہ( غالبا زہرہ ستارہ ) یعنی سکر کی لتا ہے پچھم میں خوشی کی اور اچھی زمین ہے اس میں وہ پیدا ہوں گے -*

*٤- سمت بکرم کے دوہ انکا مہان کوک نس چترپتنگا -"*
*یعنی ، " دوہ انکا " سمندر جو سات ہیں ، اشارہ اس طرف ہے کہ ساتویں صدی بکرمی میں چار سورج کی روشنی یعنی سورج کی چوگنی روشنی  لئے  ہوئے ( وہ پیدا ہوں گے ) اشارہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کے نور پرنور ہونے کی طرف ہے - و نیز چاروں یار کی طرف بھی اشارہ کہا جا سکتا ہے -*

*۵- سمبھو سمت تاکر  ہوئی*
*سندرم رام ادیس تہتھ سوئی-"*
*یعنی ، جس قدرت سے عجائب و غرائب کا ظہور ہوگا اور وہی اللہ کے قائم مقام ہو جائیں گے - اشارہ اس طرف ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے اور سب کے لئے ہوں گے یعنی خاتم النبین رحمۃ اللعالمین ہوں گے -*

*٦- راج نیت ، بھو پریت دکھا وے*
*آپن مت سب کو سمجھا وے -"*
*یعنی ، سیاست یعنی حکومت کی انتظامی صلاحیت اور محبت و خوف یعنی ترغیب و ترہیب سے اپنا مذہب سب کو سمجھائیں گے-*

*٧- اسر چتر سیوک ست چاری*
*تن کر بنس ہوئی بھو بھاری -"*
*یعنی ، چار سیوک یعنی ان کے چار یار عاقل، ولی کامل ہوں گے جن کی بدولت ان کے پیر ددوں یعنی مسلمانوں کی تعداد بہت بڑھ جائے گی -*

*٨- نگم اگم سوئی تیج اپارا*
*اپنی اباانمت    مجھارا -"*
*یعنی ، جیسے کمہار آوے میں ایک جگہ آگ لگائے سب کہیں پہنچ جائے یا سمندر ایک جگہ سے بڑھ کر تمام جگہ پھیل جاوے ، ایسے ہی ان کا دین بڑی تیزی سے ہر طرف پھیل جائے گا -*

*٩- تب لک جو سندرم چہے کوئی*
*بنا محمد پار نہ ہوئی -"*
*یعنی ،  جب تک ان دین جاری رہے گا یعنی ہمیشہ کیونکہ اوپر بیان ہو چکا ہے کہ وہ اللہ کے ولی قائم کردیئے جائیں گے یعنی ہمیشہ کے لئے ہوں گے کوئی بیڑا ان کے بغیر پار نہ ہوگا -کوئی ان کے بغیر مقبول خدا نہ ہو سکے گا کامیاب نہ ہوگا -*

*١٠ تب سے مانس جنت بہکاری*
*سمرت نام ہویہیں برت دھاری-"*
*یعنی ، آدمی ، جانور ، فقیر ، دنیا دار سب ان کا نام رٹتے رٹتے مقبول خدا ہو جائیں گے -*

*١١- بن اچار وچار وہنسا*
*بھجے نام مر مٹے کلیسا -"*
*یعنی ، بھید بھاؤ ، چھوٹ چھات چھوڑ کر جوان کا نام رٹے گا اس کے سب دکھ درد دور ہو جائیں گے -*

*١٢- سمرتھ کو نہیں دوش گوگشائیں*
*رب پاوک سر سر کی ناہیں -"*
*یعنی، ان کانام رٹنے والے میں کوئی نجاست اور عیب نہیں رہے گا ، جیسے آفتاب  آگ دریا پر کوئی نجاست اثر نہیں کرتی -*

*١٣ - سو ساجج مکت نر پاویں*
*ہرداس کر وید بکھانیں -"*
*یعنی، وید بار بار یہی سمجھا رہا ہے کہ فنا فی البقاء کا مرتبہ وہیں سے لوگ بائیں گے -*

*١٤- تب ہوئی نہک لنگ اوتارا*
*مہدی کہیں سکل سنسارا-"*
*یعنی ، پندرہ سو برس کے بعد ایک بزرگ ظاہر ہوں گے جنھیں سب مہدی کہیں گے -*

*١٥- ہر سندرم نہ مان نہیں ہوئی*
*تلسی وچن ست ست گوئی-"*
*یعنی ، تلسی داس جی نصیحت کر رہے ہیں کہ اب ان کے بعد کوئی اور نہ آئیں گے یعنی وہ خاتم النبیین رحمۃ اللعالمین ہوں گے ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم )*

*١٦ - دیپک سم اس جوت اور جارت ادھک*
*نہیں گرسان سجوت تو کت سوکت سان سجوت توکت سوکت میں پڑے دیپک -"*
*یعنی ، وہ نور چنگاری کی طرح نہ ہوگا کہ خود جلے اور کسی کو روشن نہ کرے وہ نور چراغ کی طرح ہوگا جو خود روشن ہو گا اور دوسروں کو بھی روشن کرے گا -*

*١٧-ایک سہس اور پانچ سٹ ید منگل*
*نام دھارن کریں نشچے من ٹیک -"*
*یعنی ، ایک ہزار پانچ سو سال تک لوگ دلی یقین اور خوشی کے ساتھ ان کے نام کا وظیفہ کریں گے -*

*( استفادہ سیدنا محمد عربی نمبر )*

*📿یاد رہے کہ ہمارے ایمان و عقیدہ کے لئے اللہ کا کلام قرآن مجید فرقان حمید اور حضور سرکار مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ کا فرمان ہے بس ! وید پران کی پیشینگوئیاں صرف اس لئے پڑھنے اور یاد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوؤں کے سامنے پیش کر سکیں کہ دیکھو ! اگر ہمارے مذہب اسلام کی باتوں پر یقین نہیں کرتے تو کم از کم جن کو تم اپنا مانتے ہو ان کی باتوں پر دھیان دو ..!!!*

*🌹؛واللـه تعالی اعلم؛🌹*

ـــــــــــــــــــ
*✍ازقـــــلم؛ حضــرت علامہ مفتـی*
*محمـد جعفـر علـی صدیقی رضوی*
*کرلوسکر واڑی سانگلی مہاراشٹر*
*مورخہ ۱۳ جماد الاولی ۱۴۴۰ھ*
*♦امام اعظم گروپ♦*
            *+91 85 30 587825☎*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ