کیا عورتیں خوشبو لگا سکتی ہیں

کیا عورتیں خوشبو لگا سکتی ہیں

*کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ عورتیں خوشبو لگا سکتی ہے*

*🌹المستفتی :محمد توحید رضا 🌹*

    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

*📝الجواب بعون الملک الوہاب :**
*عورت کو گھر سے نکلتے ہوئے ایسی خوشبو لگانا جائز نہیں ہے جو بدن سے اٹھ کر دوسروں تک پہنچ سکتی ہو اور عورت اپنے گھر کی چار دیواری میں جہاں فقط شوہر یا محاِرم ہوں وہاں ہر طرح کی خوشبو استِعمال کر سکتی ہے ۔*
*ہاں یہ احتیاط لازمی ہے کہ دیَور اور جیٹھ اور دیگر غیر َمحارم تک خوشبو نہ پہنچے ۔ اگر گھر میں ایسی خوشبو لگائی ہو اور ایمرجنسی میں باہر نکلنا پڑ جائے تو کپڑے بدل لے تاکہ غیر محرموں تک اس کی خوشبو نہ پہنچے حدیث شریف میں ہے کہ "*

*🏷الا طيب الرجال ريح لا لون له الا و طيب النساء لون لا ريح له " قال انما حملوا قوله فى طيب النساء على انها اذا خرجت فاما اذا كانت عند زوجها فلتطيب بما شاءت " اھ یعنی سنو ! مردوں کی خوشبو وہ ہے جس میں خوشبو ہو رنگ نہ ہو سنو ! اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس میں رنگ ہو خوشبو نہ ہو ۔ امام سعید کہتے ہیں : میرا خیال ہے حضرت قتادہ نے کہا علماء نے عورتوں کے سلسلہ میں آپ صلى الله عليه وسلم کے اس فرمان کو اس صورت پر محمول کیا ہے جب وہ باہر نکلیں لیکن جب وہ اپنے خاوند کے پاس ہوں تو وہ جیسی خوشبو چاہیں لگائیں " اھ*

*📖( سنن أبي داود ، کتاب اللباس باب من کراھة ، الحدیث : ۴۰۴۸ ، ج ۴ ، ص ۶۸ )*

*📿باہر نکلنے پرجو عو َرت ایسی خوشبو لگاتی ہے باہَر نکلنے پرجو عورت ایسی خوشبو لگاتی ہے کہ غیر مردوں کی توجہ کا باعث بنے تو ایسی عورت کے بارے میں سخت وعید ہے جیسا کہ حضرت سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے : جب کوئی عورت خوشبو لگا کر لوگوں میں نکلتی ہے تاکہ اس کی خوشبو پائی جائے تو یہ عورت َزانِیہ ہے " اھ*

*📕 ( سنن النَّسائی ج 2 ص ۱۵۳َ )*

*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*۲۶ اکتوبر بروز جـمـعـہ ۲۰۱۸*
*📞+917666456313*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ