ہندو کا پیسہ مسجد میں لگانا کیسا

ہندو کا پیسہ مسجد میں لگانا کیسا

*السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندو کا پیسہ مسجد میں لگا سکتے ہیں  قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں*

*🏵سائل عبد الصمد قادری مراداباد🏵*

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب :*
*کافر کے دئیے ہوئے پیسے کے متعلق سرکار اعلی حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ مسجد میں لگانے کو روپیہ اگر اس طور پر دیتا ہے کہ مسجد یا مسلمانوں پر احسان رکھتا ہے یا اسکے سبب مسجد میں کوئی مداخلت رہے گی تو لینا جائز نہیں ہے*

*🏷اور اگر نیازمندانہ طریقے پر پیش کرتا ہے تو حرج نہیں جبکہ اس کے عوض کوئی چیز کافر کی خرید کر مسجد میں نہ لگائ جاۓ بلکہ مسلمان خود خریدیں یا مزدور کی اجرت میں دیں اور اس میں بھی اسلم وہی طریقہ ہے کہ کافر مسلمان کو ہبہ کردیں مسلمان اپنی طرف سے لگاۓ*

*📕فتاویٰ رضویہ جلد ششم صفحہ ۴۸۴ اور اسی جلد کے صفحہ ۳۹۶میں ہے*

*اگر اس نے مسجد بنوانے کی صرف نیت سے مسلمان کو روپیہ دیا یا روپیہ دیتے وقت صراحتاً کہ بھی دیا کہ اس سے مسجد بنوادو اور مسلمان نےایسا ہی کیا تو وہ مسجد ضرور مسجد ہے اور اس میں نماز درست ہے*

*📿لانہ انما یکون اذنا للمسلم بشراء الا لات للمسجد بمالہ*
*لہذا کافر اگر اپنے روپئے کو نیازمندانہ طریقے پر یا ہبہ کردے تو اس سے مسجد بنانا اور اس میں نماز پڑھنا جائز ہے*

*📚فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۱۹۵*

*🏵واللہ اعلم بالصواب*🏵

ـــــــــــــــــــــــ

*✍از قلم حضرت علامہ ومولانا محمـد  مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*

*🌹فیضــــان غــــوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*

*+918051028089*
*+917800878771*
ـــــــــــــــــــــــ
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی
ــــــــــــــــــــ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ