عورت غیرمسلم کےساتھ چلی گئی زنابھی کیا توکیاوہ اپنے شوہر کے نکاح سےنکل گئی

عورت غیرمسلم کےساتھ چلی گئی زنابھی کیا توکیاوہ اپنے شوہر کے نکاح سےنکل گئی

السَّلَام علیکم  وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام و مفتیانِ عظام مسٸلہ ھذا کے بارے میں

کہ زید نے ایک لڑکی سے شادی کی پھر اسکی بیوی کسی غیر مسلم کے ساتھ بھاگ جاتی ہے

اور {أَسْتَغْفِرُ اللّٰه نعوذ باللہ من ذالک}اس کے ساتھ زنا بھی کرتی ہے تو کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں

براٸے کرام جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں مہربانی ہوگی
*🌹سائل ذاکر حسین نعمانی🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب :*
📿صورت مسؤلہ میں عرض یہ ہے کہ زیدکی بیوی غیرمسلم کےساتھ بھاگ گئی اور زنا بھی کیا یاکسی اور سے زناکی توزنا کے سبب وہ گنہگار مستحق عذاب نار ہوئی مگر زید کے نکاح میں ابھی بھی ہے اس پر فرض ولازم ہے کہ وہ اپنی اس گندی اور گھناؤنی حرکت سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ ایسی بے حیائی وبے غیرتی سے دور رہے
؛قرآن پاک میں فرمایاگیا *؛بیدہ عقدة النکاح؛* کہ نکاح کی گرہ یعنی طلاق شوہر کے ہاتھ میں ہے ؛زید کی بیوی نکاح سے اس وقت نکلے گی جب کہ زید طلاق دے
🎗لہذا اگر زید نےطلاق نہیں دیا ہے توزیدکی بیوی بدستور اپنے شوہر زید کے نکاح میں ہےایساہی
*📙فتاوی رضادارالیتامی صفحہ 244/243ناشر مدنی بکڈپو دہلی پرہے*
*📑اور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ* *الرحمہ* غیر مسلم کے ساتھ فرار ہونے والی عورت کے تعلق سے  تحریر فر ماتے ہیں کہ اس نے شدید ترین فسق وعظیم ترین گناہ کیاہے اس لئے اس پر توبہ واستغفار فرض ہے اور دیانتا تجدید ایمان بھی ضروری ہے یونہی تجدید نکاح کر لینا مناسب ہے اور اگر معاذاللہ ایک مشرک کے ساتھ بھاگ جانے کے درمیان (ہندہ)یعنی زید کی بیوی سے کوئی کفری قول یامشرکانہ فعل صادر ہوا تواس صورت میں اس پر توبہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح فرض ہے محض گناہ کبیرہ کے ارتکا ب سے بندہء مومن خارج از ایمان نہیں ہوتا
*📕شرح عقائد نسفی صفحہ 82میں ہے ؛*
*الکبیر ة لاتخرج العبد المؤمن من الایمان؛*

*📚فتاوی فیض الرسول جلددوم صفحہ 176/175*
*دارالاشاعت فیض الرسول براؤں شریف*

*🌹واللہ تعالی اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍🏻حضرت  مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپا ل گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)*
*🗓 ۹ مارچ بروز سنیچر ۲۰۱۹ عیسوی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ