شراب کی فیکٹری میں بحیثیت مزدور کام کرنا کیسا ہے؟

شراب کی فیکٹری میں بحیثیت مزدور کام کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد سلام عرض گزارش یہ ہے کہ
شراب کی فیکٹری میں بحیثت مزدور کام کرنا کیسا ہے کام کی نوعیت یہ ہے کہ فیکٹری میں بوٹل وغیرہ پیک کرنا لیبل لگانا اس کام حکم شرعی بیان فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں ــ

🌹سائل🌹عبدالواحد امجدی اکلوج مھاراشٹر

ــــــــــــــــــــ🔮ـــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ*
*✍الجواب بعون الملک الوھاب*
*شراب کا بنانا / بنوانا / چھونا / اٹھانا / رکھنا / رکھوانا / بیچنا / بکوانا / مول لینا / دلوانا سب حرام حرام حرام ہے ــ اور جس نوکری میں یہ کام یا شراب کی نگاہداشت اس کے داموں کا حساب کتاب کرنا ہو سب شرعا ناجائز ہیں ــ*

🏷قال اللہ تعالی" ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان" لوگو!! گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کرو ۔

(پارہ 6 / سورہ مائدہ /  آیت 2 )

*🔰رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں" لعن اللہ الخمر وشاربھا وساقیھا و بائعھا ومبتاعھا وعاصرھا ومعتصرھا وحاملھا والمحمولۃ الیہ واکل ثمنھا" رواہ ابواؤد والحاکم وصححہ عن ابن عمر رضی اللہ تعالی عنھما"*

📄شراب!! اسے پینے والا / پلانے والا / فروخت کرنے والا / خریدنے والا / کشید کرنے والا / کشید کروانے والا / اسے اٹھانے والا / جس تک اٹھاکر لے گیا اور اس کی قیمت استعمال کرنے والا اللہ تعالی نے ان سب پر لعنت فرمائی ــ امام ابو داؤد اور امام حاکم نے اسے روایت کیا ہے اور اس نے یعنی حاکم نے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما کی سند سے اس کی تصحیح فرمائی ــ

*( فتاوی رضویہ شریف جلد 23 صفحہ 566 مترجم )*

*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*
ــــــــــــــــــــ
*✍ازقـــلم؛اسـیر تاج الـشریعه*
*محمد ریاض الدین رضوی ممبئ*
*مورخہ ۱ رجب المرجب ۱۴۴۰ ھ*
*امام اعظم گروپ،9973983650

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ