حرمت مصاہرت کی چند صورتیں
حرمت مصاہرت کی چند صورتیں
اَلسَلامُ عَلَيْكُم و َرَحْمَةُ اَللهِ و َبَرَكاتُهُ
*حضور مجھ سےایک شخص نےسوال کیا ھےکہ زید نےجوش یعنی شہوت میں اپنی بیوی سمجھ کر ماں یا بہن پر ہاتھ ڈال دیا ھے تو اُس پر کیاحکم عائد ہوتا ھے ؟ سکونِ قلب کیلئے جواب عنایت فرماٸیں بہت مہربانی ہوگی حضور*
*♥الانتباہ♥*
مجیب اپنی طرف سے زید کی ماں بہن اور بیٹی پر بیوی سمجھتے ہوئے شہوت سے ہاتھ ڈالنے یا پھر بیوی کی ماں بہن بیٹی پر بشہوت ہاتھ ڈالنے کی تمام صورتوں کا علٰیحدہ علٰیحدہ حکم بیان کریں کیونکہ ماں بہن کا ذکر سوال میں مطلق ہے (برکاتی)
*سائل محمد رضا نعیمی*
ا___________⚜___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الـــــــجــــــوابــــــــــ !!!!! ⇩*
زید نے غلطی سے بیوی سمجھ کر اپنی ماں،بہن؛بیٹی یا بیوی کی ماں،بہن یا بیٹی کو بشہوت چھویا ان پر ہاتھ ڈالا اور درمیان میں اتنا موٹا کپڑا نہ تھا کہ گرمی کے احساس کو مانع ہو تو تمام صورتوں میں حرمت مصاہرت ثابت ہوجاےگی اس میں عمد وخطا بھول واکراہ کے درمیان کوئی فرق نہہیں
*لہذا ماں کو چھونے کی صورت میں ماں اس کے والد یعنی اپنے شوہر پر ہمیشہ کے لئے حرام ،بہن کو چھونے کی صورت میں کوئی نئی حرمت پیدا نہ ہوگی کہ ان دونوں کے اصول وفروع پہلے ہی سے حرام تھے ،بیٹی کو چھونے کی صورت میں اسکی ماں یعنی اس کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لئے حرام،یہی حکم بیوی کی ماں بیٹی کو چھونے کا بھی ہے اور بیوی کی بہن کو چھونے کی صورت میں حرمت کی کوئی نئی صورت پیدا نہ ہوگی :*
درمختار میں ہے"
*ولا فرق فیما ذکر بین اللمس والنظر بشھوۃ بین عمد ونسیان وخطا واکراہ فلو ایقظ زوجتہ او ایقظتہ ھی لجماعھا فمست یدہ بنتھا المشتھاۃ او یدھا ابنہ حرمت الام ابدا فتح"*
*(ردالمحتار ،ج۳،ص۳۵)*
*بہار شریعت میں ہے"*
* یہ افعال (لمس ونظر) قصدا ہوں یا بھول کر یا غلطی سے یا مجبورا بہرحال مصاہرت ثابت ہوجاےگی مثلا اندھیری رات میں مرد نے اپنی عورت کو جماع کے لئے اٹھانا چاہا غلطی سے شہوت کے ساتھ مشتہات لڑکی پر ہاتھ پڑ گیا اس کی ماں ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہوگئی یونہی اگر عورت نے شوہر کو اٹھانا چاہا اور شہوت کے ساتھ ہاتھ لڑکے پر پڑ گیا جو مراہق تھا ہمیشہ کو اپنے اس شوہر پر حرام ہوگئی"*
*(ح۷،ص۲۵)*
*واللہ تعالی اعلم *
ا___________⚜___________
*✍شرف قلم حضرت علامہ ومولانا شان محمد المصباحی القادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس جامعہ مظہرالعلوم گرسہاےگنج قنوج*
* ۶ مئی بروز سوموار ۲۰۱۹عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+918052363027
ا___________⚜__________
*✅الجواب صحیح حضرت علامہ سید شمش الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح ابو حماد قادری مصباحی صاحب قبلہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
comment