ہوائی جہاز پر افطار کب کرے

ہوائی جہاز پر افطار کب کرے

❂ *_اَلسَّــلَامْ وَعَلَیْڪُمْ  وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید بہار میں سحری کیا اور اسی دن ہوائی جہاز سے ممبئ روانہ ہوگیا تو افطار کہاں کے حساب سے کرے گا؟؟
تمام مفتیان کرام توجہ فرمائیں اور مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔۔ جزاکم اللہ خیرا

*🔹المستفتی: محبوب رضا صمدانی پٹنہ بہار🔹*

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*🔹الجواب بعون الملک الوھاب🔹*
*صورت مسئولہ میں زید ہوائی جہاز سے ممبئی کا سفر میں جانے والے بہار کے ٹائم کے مطابق افطار نہیں کرے گا بلکہ سورج کے تمام و کمال ڈوبنے کا تعین ہونے پر افطار کا حکم ہے اس لئے کہ اللہ تبارک وتعالی نے سورج ڈوبنے تک روزے پورے کرنے کا حکم دیا ہے جیسا کہ اس کا ارشاد ہے ثم اتموا الصيام إلي اليل ترجمہ تم روزے کو پوراکرو رات تک*
*📗👈🏻( پارہ۔ 2 آیت 187)*

*📚👈🏻تفسیر احمدیہ میں ہے الآية تدل على تمام حد الصوم اعني الامساك عن الاكل والشرب والوطي نهارا مع النية  یہ آیت روزے کے حد کی تمام پر دلالت کرتی ہے یعنی کھانے، پینے اور وطی سے روکنا دن میں نیت کے ساتھ ( صفحہ 79)*

*اور دن کا اخلاق شرعی صبح صادق سے سورج ڈوبنے تک ہوتا ہے اور* *سورج ڈوبنے کا اعتبار اسی جگہ کا ہوگا جہاں روزہ دار ہے تو جب ہوائی جہاز پر سفر کرنے والے کو سورج نظر ارہا ہے تو شہر کے برابر جہاز پہنچنے پر اس شہر کے وقت کے اعتبار سے افطار کرنا ہر گز جائز نہیں کہ اس کے حق میں ابھی سورج ڈوبا ہی نہیں*
*👈🏻لہذا اس پر لازم ہے کہ جب اوپر کے اعتبار سے سورج ڈوبنے کا اسے یقین ہوجائے تب افطار کرے*

*🔹والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم🔹*
ا________y🎤🥏🎤a_______
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ ومولانا محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سونا پوری اتردیناجپور*
*28 شعبان المعظم ۱۴۴۰ ھ بمطابق 4 اپریل ۲۰۱۹ بروز  سنیچر*
*📞+918793969359*

*✅✅الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد العثیم حضرت علامہ و مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی مقیم حال الھند

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غیرمسلم کے ساتھ اس کے گھر کھانہ کھانا کیسا ہے

أم معبد رضي الله عنها كى بکری سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دلچسپ معجزہ